چیئرمین واپڈاکا مہمند ڈیم پر اجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کام کامعائنہ

 اسلام آباد(خبرنگار)مہمند ڈیم پراجیکٹ کی ڈائی ورشن ٹنلز مکمل کی جاچکی ہیں۔ پراجیکٹ پر دریا کا بہا روکنے کے لئے بند کی تعمیر اگلے چندروز میں مکمل ہو جائے گی۔ جس کے بعد ڈیم سائٹ پر دریائے سوات کا رخ موڑ دیا جائے گا۔ ہائی فلو سیزن کے باوجود پراجیکٹ پر یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔ پراجیکٹ پر یہ اہم تعمیراتی ہدف حاصل کرنے کے پس منظر اور دیگر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ)نے مہمند ڈیم پر اجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈائی ورشن ٹنلز کے آٹ لیٹس اور اِن لیٹس، پاور ہاس، سپل وے اور پاور اِن ٹیک پر تعمیراتی کام کا مشاہدہ کیاجنرل منیجر پراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم پراجیکٹ نے اپنی ٹیم اور کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں کے ہمراہ چیئرمین واپڈا کو پراجیکٹ کے مختلف حصوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

ای پیپر دی نیشن