کورٹ مارشل کارروائی عندیہ ہے‘ قانون سب کیلئے برابر: اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی اور آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر تحویل میں لینا اس بات کا عندیہ ہے۔ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیض حمید کو تحویل میں لینا پیغام ہے کہ پاکستان سے مقدم کوئی چیز نہیں اور اس کارروائی سے عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا اور فوج کے اندر احتساب سے آئندہ حدود قیود سے باہر جانے کا عمل رک جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن