کابل(نوائے وقت رپورٹ )افغانستان میں سرکاری ملازمین اپنی مدت ملازمت پوری کرچکے یا رواں سال ریٹائر ہونے والے ہیں ان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے، بشرطیکہ وہ جسمانی طور صحت مند ہوں۔متعلقہ کمیشن نے وزارت ہائیر ایجوکیشن کی تجویز منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوایا تھا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر سرکاری اداروں کے پیشہ ورانہ، خصوصی اور تکنیکی عملہ، جو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں لیکن جسمانی طور پر صحت مند ہیں ان کی ریٹائرمنٹ منسوخ کی جاتی ہے اور ان کی سروس کی مدت دو سال کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔
افغانستان : سرکاری اساتذہ، ملازمین کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع
Aug 13, 2024