سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی سے قبل بھارتی فورسز نے محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ اسلام آباد، کشتواڑ، ادھم پور اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ، گھروں پر چھا پے بھی مارے جارہے ہیںگاڑیوں،مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے اور لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیزکردیاہے جبکہ سرینگر جموں ہائی وے سمیت اہم شاہرائوں پر گاڑیوں ، مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی اندھا دھند تلاشی لی جارہی ہے۔15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل سیکورٹی کے نام پر کئے گئے ان اقدامات سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیداہوا ہے۔ پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میں زمینی اور فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اوربھارتی فوج ،پیراملٹری فورسز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ شاہرائوں پرجگہ جگہ نئی چوکیاں اوررکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔بھارتی فوج اور پولیس نے پہلے ہی گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر : نام نہادبھارٹی یوم آزادی سے قبل محاصرے تلاشی کی کارروئیاں تیز سینکڑوں نوجوان گرفتار
Aug 13, 2024