قصور : ڈویژنل ایمرجنسی افسر کا ریسکیو 1122 آفس کا دورہ 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا نے ریسکیو 1122 آفس کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے ان کو خوش آمدید کیا دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی گاڑیوں اور آلات کا معائنہ کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے ضلع قصور میں ریسکیو سروسز پر بریفنگ دی جس پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فواد شہزاد نے اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اچانک وزٹ کا مقصد عوام کو معیاری ریسکیو سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے بعدازاں انہوں نے CADRE کورس کرنیوالی ریسکیو والنٹیر ٹیم سے بھی ملاقات کی اورو النٹیرز کے حوصلے جذبے اور عزم کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن