قصور: دوران کام کرنٹ  لگنے سے نوجوان چل بسا 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں بھلو میں ایک شوروم پر کام کرتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ قصور کا 18 سالہ رہائشی الیکٹریشن بشیر احمد بھلو کے قریب نجی شو روم میں کام کر رہا تھا کہ لوہے کا سٹول کھینچنے لگا تو بجلی کی مین تار کے ساتھ لگنے سے کرنٹ لگ گیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ۔ ریسکیو 1122 نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن