نارنگ منڈی: زہریلے آٹے کی روٹیاں کھانے سے 4 خواتین‘ 2 مزدوروں کی حالت خراب 

Aug 13, 2024

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) زہریلا آٹا کھانے سے چار خواتین سمیت چھ افراد کی حالت نازک ہو گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گاؤں کھنڈا میں مونجی کی پنیری لگانے کیلئے آئے ہوئے مزدوروں کو کاشتکار نے گندم کا توڑا پسوا کر استعمال کرنے کے لئے دیا‘ گندم میں موجود زہریلی گولیاں بھی تھیں جو گندم کے ساتھ پس دی گئیں۔ زہریلے آٹے کی روٹیاں کھانے سے 4 خواتین اور دو مرد مزدوروںکی حالت غیر ہوگئی جنہیں دیہی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں