پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں121پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ 78 ہزار 101 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 122 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 278 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں 39 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،سٹاک مارکیٹ میں 21 ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,886 جبکہ کم ترین سطح 77,940 پوائنٹس رہی۔