مریدکے (نامہ نگار) جشن آزادی فلوٹ آج مریدکے پہنچے گا۔ ضلعی و مقامی انتظامیہ اور بلدیہ مریدکے نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ 60 فٹ لمبا 12 فٹ چوڑا اور 16 فٹ اونچا جشن آزادی فلوٹ دن تقریباً ساڑھے گیارہ بجے گوجرانوالہ سے مریدکے پہنچے گا۔ مقامی انتظامیہ کو توقع ہے کہ مریدکے آمد پر مسلم لیگی کارکنان، طالب علم اور نوجوان طبقہ چاروں صوبوں کی ثقافت کے نمائندہ فلوٹ کا بھرپور استقبال کریگا۔ فلوٹ کے استقبال کیلئے مال آف مریدکے کے سامنے کرسیاں اور ٹینٹ لگا دیئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر سنگر ملی نغمے گائیں گے۔