شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لائف لائن واٹر سوئمنگ کورس کروایاگیا کامیابی حاصل کرنیوالوں میں میڈلز ، شیلڈیں اور انعامات تقسیم کئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شیخ فیاض، خواجہ نعیم تھے جبکہ تقریب کی صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ میاں حبیب الرحمن نے کی تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122 رانا اعجاز ،قاری انعام اللہ سمیت دیگرنے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے مقررین نے کہاکہ بچوں کو سوئمنگ کورس کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی حالت میں کسی بھی مصیبت سے نمٹنے کیلئے ہے مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بچوں کو برسٹ سٹروک، فری سٹائل ، انڈر واٹر لینتھ ، فینز ،ڈوبتے ہوئے کو بچانے کے علاوہ فرسٹ ایڈ کے کی تربیت دی گئی۔