شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ نااہل حکمران قوم کو غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ملک میں آئین کو طاق میں رکھ دیا گیا ہے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں مخالف سیاسی آوازوں کو طاقت سے کچلنے میں مصروف پاکستانی حکمران بنگلہ دیش کے حالیہ انقلاب سے سبق سیکھیں عوام کوگھروں سے نکلنے پر مجبور کیا جارہا ہے بہت جلد عوام کا سیلاب حکمرانوں کے اقتدار کو خس و خاشاک کی طرح بہالے جائیگا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر کے اقتدار پر مسلط ہونیوالے حکمران نئے الیکشن ایکٹ کے کالے قانون کا ڈیٹائی سے دفاع کر رہے ہیں جو شرمناک عمل ہے۔