ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےنوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹیم مینیجرتھے، نوید اکرم چیمہ چند برس قبل بھی قومی ٹیم مینیجر رہ چکے ہیں ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک وہاب رہاض سنئیر مینیجر اور منصور رانا مینیجر رہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی خراب پرفارمنس پر وہاب رہاض اور منصور رانا کو ہٹا دیا گیا تھا۔ڈسپلن کے سخت پابند اور سابق بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم انتظامیہ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔