امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سینٹ میں 14 اگست کی مناسبت سے اہم قرارداد منظور

کیلیفورنیا (این این آئی) پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے امریکہ میں بھی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں  کیلی فورنیا کی ریاستی سینٹ میں ایک اہم قرارداد منظور کی گئی۔ یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سینٹ میں 14 اگست کی مناسبت سے اہم قرارداد منظور کی گئی ہے۔ ریاستی سینیٹر جوش نیومین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کیلی فورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سراہا گیا ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل عاصم علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ قرارداد میں پاکستان کی آزادی کو دیگر اقوام کے لیے ایک تحریک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سینٹ میں منظور ہونے والی یہ اہم قرارداد پاکستان اور کیلی فورنیا کے درمیان دوستی کے مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کیلی فورنیا کی سینٹ کے تمام ارکان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن