آئی پی پیز معاہدوں میں تمام حکومتیں شامل ہیں، حافظ نعیم

Aug 13, 2024

پشاور (نیٹ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے آئی پی پیز کے معاہدوں میں تمام حکومتیں شامل ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کئے جائیں،  ان معاہدوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا ہم چاہتے ہیں بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے اور عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے جبکہ خیبر پی کے  میں امن و امان کی فضا  کو برقرار رکھا جائے۔ یہ صوبہ پہلے سے دہشت گردی سے متاثرہ ہے، قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشنز کئے گئے جبکہ جماعت اسلامی نے کبھی فوجی آپریشز کی حمایت نہیں کی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہتے ہیں امن قائم کرنے کیلئے آپریشنز کر رہے ہیں، اگر امن کیلئے آپریشنز کئے گئے تو امن کیوں نہیں اور اب کیوں دہشت گردی ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں