پی ایس اومیں غیر قانونی بھرتی ریفرنس نیب نے واپش لے لیا شاہدخاقان سمیت 4ملزم بری

Aug 13, 2024

کراچی(این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے جبکہ میڈیا سے بات چیت میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ کرپشن نہیں صرف مس یوز آف اتھارٹی کا کیس تھا، نیب کو ختم کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا، 4 سال 2 ماہ بعد نیب نے کہا یہ ریفرنس واپس لیتے ہیں، نیب صرف ایک گواہ لے کر آیا، عدلیہ کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔پیرکونیب کورٹ کراچی میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب حکام نے عدالت سے پی ایس او میں غیرقانی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست کی ۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔شاہد خاقان عباسی کے علاوہ بری ہونے والوں میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور سابق ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں