لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں 3 بچیوں کے قتل کے بعد ہونے والے حالیہ نسل پرستانہ فسادات اور ہنگاموں میں ملوث ہونے پر 12 سالہ لڑکے پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ اگلی سماعت 17 ستمبر تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لڑکے پر 30 جولائی کو مرسی سائیڈ میں پرتشدد ہنگامہ کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس اہلکاروں پر کوئی چیز پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔ اسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک 975 افراد کو پکڑا گیا۔ حکومتی ترجمان نے عزم کا اظہار کیا۔ ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
فسادات: برطانیہ میں لڑکے پر فرد جرم عائد‘ 17 ستمبر تک ضمانت پر رہا
Aug 13, 2024