پاکستان کا 77 واں یوم آزادی کل ملی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔

Aug 13, 2024 | 13:44

 پاکستان کا 77 واں  یوم آزادی کل ملی جوش و جذبہ سے  منایا جائے گا۔قوم  جشن آزادی تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کرتے ہوئے ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔نماز فجر کے بعد ملک کی سالمیت اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔اسی طرح کی پرچم کشائی کی تقاریب ملک بھر میں صوبائی ' ڈویژنل ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر منعقد کی ہوں گی۔ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن اس روز تحریک پاکستان کے ہیروز کی خدمات کو اجاگر کرینگے اور پاکستان کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ان کی غیر معمولی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرینگے۔77 ویں یوم آزادی کے موقع پر عزم استحکام کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں