قوم جشن آزادی پورے جوش وجذبے سے منائے گی،حاجی ظفر اقبال

Aug 13, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پوری قوم پاکستان کا ستترہواں یوم جشن آزادی پورے جوش وجزبے سے منائے گی ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں پلیٹ کر رکھ کر نہیں پیش کیا گیا بلکہ اس کے لیے ہمارے آباو اجداد نے اپنی قیمتی جانوں کا نزرانہ پیش کیا  اور لاکھوں مسلمانوں نے آزادی کے لیے  اپنے خون کی قربانی دی انہی کہ وجہ سے  پاکستان معرض وجود میں آیا اور آج ہم آازاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔چودہ اگست تجدید عہد کا بھی دن ہے اس دن پوری قوم عہد کرے کہ وہ رنگ نسل زبان ور سیاسی تفرقے سے بالاتر ہو کر  صرف اور صرف پاکستانی بن کر وطن کی تعمیر و ترقی  کے لیے  دن رات کوشاں ہو گی  

مزیدخبریں