شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،سی پی او

Aug 13, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او نے مری روڈ پر سیاسی جماعت کے دھرنے کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افسران کو شاباش دی،تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا،سی پی او نے ایس ایچ او وارث خان انسپکٹر تہذیب الحسنین، ایس ایچ او سٹی خالد یار، ایس ایچ او گنجمنڈی عاطف ستار، ایس ایچ او رتہ امرال محمد سجاد کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں