راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) دھمیال پولیس نے ٹھلیاں اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران 22گھر، 10دکانیں، 11کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر 45 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ٹھلیاں اور گردونواح میں سرچ آپریشن
Aug 13, 2024