راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کی جانب سے میٹرک کے امتحان میں 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے ا?فیشلز کے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف نے بچوں اورآفیشلز کیساتھ خوشگوار وقت گزارا نقد انعامات ، تحائف تقسیم کئے تمام بچوں کو مبارکباد دی اور مستقبل میں کامیابیکیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے آفیشلز اور انکے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور محکمہ پولیس اور ریجنل ا?فیسر کا شکریہ ادا کیا۔