راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی آرٹس کونسل میں فنکاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی قابل قبول نہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف فنکاروں سے پیار کرتے ہیں۔ فنکار سردار کمال کے لیے تعزیتی ریفرنس اور دعائیا تقریب کے انعقاد سے منع کرنے کا معاملہ وزیر اعلٰی پنجاب کے سامنے رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نے نامور اداکارہ شیبا بٹ،ا سٹیج ڈراموں کی ڈائریکٹر عاصمہ بٹ اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ حاجی ہاؤس رتہ امرال میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات میں مرحوم فنکارسردار کمال کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔