قیمتی دستاویزات درج کرنے کا نیا کمپیوٹرائز سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

Aug 13, 2024

 راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)قیمتی دستاویزات کو درج کرنے کا نیا کمپیوٹرائز سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، سینکڑوں دستایزات درج ہونے کے بعد بھی ابھی تک شہریوں کو نہ مل سکیں جو روزانہ دفتروں کے چکر ل؛گانے پر مجبور ہو گئے اور پرانا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا،،رپورٹ کے مطابق قیمتی اراضی اور دیگر ضروری دستاویزات کے اندراج کیلئے نیا کپیوٹرائز نظام لاگو کیا گیا جسے ای رجسٹریشن کا نام دیا گیاہے اس نئے نظام میں جب تک ایک دستاویز کو درج کی جانی ہے اس کی تمام فیسیں جمع ہوتی ہیں تو پھر کہیں جاکر اندراج کیا جا تا ہے اس وقت سینکڑوں دستاویزات ایسی ہیں جو تمام قانوی تقاضے پورے کرتے ہوئے درج تو کی جا چکی ہیں لیکن ابھی تک شہریوں کو دستخط شدہ نہیں مل سکیں، جو روازہ متعلقہ دفتروں کے چکر لگاتے ہیں لیکن ان کو یہی کہا جا تا ہے ابھی تک منظور نہیں ہوئیں جب منظور ہوئیں تو مل جا ئیں گی، درجنوں دستاویزات ایسی ہیں جن کے بارے میں یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں ہیں جب اہلکاروں سے پوچھا جا تا ہے تو کہتے ہیں کہ تلاش کر رہے ہیں،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر راولپنڈی ڈویڑن انجنئر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

مزیدخبریں