مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر او ٹی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی کمر میں گولی لگی تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مستونگ میں ایک حملے میں پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں مثالی سزا دی جائے گی۔ذاکر بلوچ کو رات ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ایک حملے میں شہیدکردیا گیا تھا۔لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں پنجگور کے ضلع کونسل کے چیئرمین بھی زخمی ہوئے۔