صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، حفاظتی ضمانت منظور

Aug 13, 2024 | 17:07

ویب ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے پولیس کو صنم جاوید کی گرفتاری سے روک دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔ ضمانت کیلئے دی گئی درخواست کی سماعت ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ صنم جاوید اپنے وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں سماعت کیلئے حاضر ہوئیں۔صنم جاوید کے وکیل نے عدالت کو آگہی دی کہ میانوالی میں مقدمے کے باعث گرفتاری کا خدشہ ہے، متعلقہ عدالت میں پیشی ہے. عدالت حفاظتی ضمانت کی استدعا منظور کرے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایک ہفتے کیلئے پولیس کو صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ماضی میں 10 اگست کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں تھانہ شادمان ٹاؤن لاہور درج میں مقدمے میں تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ 15 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلیف دے دیا تھا۔ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔ آج ہونے والی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو ایک ہفتے میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزیدخبریں