کیمبرج امتحانات کے نتائج کا اعلان

Aug 13, 2024 | 17:29

ویب ڈیسک

کراچی: کیمبرج ایجوکیشن کے تحت مئی جون امتحانی سیریز کے نتائج آج جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج آئی جی سی ایس ای، او لیول اور انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے مئی جون امتحانی سیریز کے نتائج کا اعلان ہو گیا۔عالمی سطح پر مئی جون 2024 میں کیمبرج کے بین الاقوامی امتحانات کے لیے 1.6 ملین سے زیادہ رجسٹریشن ہوئی. پچھلے سال کی نسبت رجسٹریشن کی تعداد میں 9 فی صد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں 683 اسکولوں میں 10 ہزار سے زائد طلبہ کیمبرج او لیول اور اے لیول امتحانات میں شریک ہوئے تھے. کیمبرج او لیولز اور آئی جی سی ایس ایز کے لیے 2 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ اندراجات ہوئے۔ کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیولز کے لیے ملک بھر کے طلبہ کی جانب سے 1 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ اندراجات ہوئے تھے۔کیمبرج او لیول اور آئی جی سی ایس ایز میں پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات، ریاضی، انگریزی اور اردو زبان سب سے زیادہ مقبول مضامین تھے. کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول پر طبیعیات، ریاضی، بزنس، کیمیا اور کمپیوٹر سائنس سب سے زیادہ مقبول مضامین ہیں۔

مزیدخبریں