یومِ آزادی :اسلحے کی نمائش, ہوائی فائرنگ,ون ویلنگ,ریش ڈرائیونگ سخت پابندی عائد 

Aug 13, 2024 | 17:37

ویب ڈیسک

لاہور : یوم آزادی کے موقع پر سخت پابندی عائد کردی گئی اور سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم آزادی تقریبات کا سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دیا. جس میں اسلحے کی نمائش ،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پرسخت پابندی عائد کردی گئی۔تمام صوبائی،اضلاعی داخلی خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اہم عمارتوں،دفاتر،حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئےاضافی نفری تعیناتی کی ہدایت کی ہے۔سیکیورٹی گائیڈ لائن میں پنجاب بھر میں تقریبات سےقبل فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا یوم آزادی تقریبات سے قبل اسپیشل برانچ سے وینیو کی ٹیکنیکل سویپنگ ضرور کرائی جائے۔گائیڈ لائن میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ اورریش ڈرائیونگ کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ون ویلنگ اورریش ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئےپنجاب بھرمیں ٹاسک فورس قائم کردی اور بڑے شہروں میں چیف ٹریفک افسر اور چھوٹےشہروں میں ڈی ایس پی ٹریفک سربراہ مقرر کردیا ہے۔

مزیدخبریں