جشنِ آزادی کے بعد خوشخبری, پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی 

جشنِ آزادی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، خوشخبری سامنے آگئی۔ دیگر پیٹرولیم مصنوعات بھی سستی ہوجائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ،عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہو گئی.پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس سے تصدیق ہوگئی۔مختلف میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 1لیٹر پیٹرول 8 روپے 16 پیسے سستا کرنے کی تجویز  سامنے آئی ہے اس کے علاوہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی. حکومت نے غور شروع کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 269.43 روپے سے کم ہوکر 261.07 روپے کا ہو جائے گا. ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 272.77 روپے سے کم ہوکر 265.07 روپے تک دستیاب ہوگا۔ اسی طرح مٹی کا تیل 7 روپے 16 پیسے سستا ہوگا۔حکومت ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 4 روپے 49 پیسے سستا کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 اگست سے اگلے 15 روز کیلئے 9 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی کمی ہے۔  بین الاقوامی منڈی میں ان اہم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی .تاہم اس کا انحصار حتمی حساب کتاب اور موجودہ شرحِ ٹیکس پر بھی ہوتا ہے. پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے سے 9 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 15 روز کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت گر کر 84 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کے نرخ تنزلی کے بعد 91 ڈالر پر آگئے ہیں.موجودہ 15 دن کے دوران دونوں مصنوعات پر درآمدی پریمیم پیٹرول پر 9 ڈالر اور ڈیزل پر 5 ڈالر فی بیرل پر برقرار دیکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن