پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ اس قوم کو مجھ جیسا دوسرا نہیں ملے گا، میں اس مٹی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد دل برداشتہ ہو گیا ہوں۔ اب سوچ رہا ہوں کہ اس ملک میں مزید رہنا چاہیے یا نہیں۔خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ آج تک کبھی اس مٹی اور زمین سے نفرت نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ایسا سوچا۔ خدا سے دعا ہے کہ ہمت عطا کرے کیونکہ میں اس مٹی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس قوم کو دوسرا خلیل الرحمن قمر نہیں ملے گا۔ خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ بلھے شاہ بھی ایک ہی تھا، سعادت حسن منٹو بھی ایک ہی تھا اور خلیل الرحمن قمر بھی ایک ہی ہے۔ڈرامہ نگار نے کہا کہ اغوا کاروں نے انہیں 7 گھنٹے تک یرغمال بنایا رکھا. انہیں متعدد بار کلمہ پڑھوا کر گولیاں بھی ماری گئیں۔ ایک گولی اِن کے پاؤں کے قریب گری لیکن انہیں نہیں لگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لوگ پس رہے ہیں۔ ایسے حالات میں ان کے پاس صرف دو ہی چوائسز اپنی یا کسی اور کی چمڑی بیچیں۔ میں نہیں چاہتا کہ ضرورت کے ہاتھوں مجبور ہوکر کوئی بچی فروخت ہوجائے۔
قوم کو میرے جیسا دوسرا نہیں ملے گا: خلیل الرحمان قمر
Aug 13, 2024 | 18:46