غیر قانونی ادویات، فارمیسز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Aug 13, 2024 | 19:03

ویب ڈیسک

اسلام آباد: کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد نے غیر قانونی ادویات اور فارماسسٹ کے بغیر چلنے والی فارمیسز کے خلاف اہم فیصلے کر لیے۔کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد کا اجلاس اے ایس وزارت صحت کی زیرِ صدارت ہوا جس میں دارالحکومت میں غیر قانونی ادویات اور فارمیسز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا. مذکورہ فیصلے کی بورڈ نے منظوری بھی دی۔اجلاس میں فارماسسٹ کے بغیر چلنے والی فارمیسیز کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈرگ کنٹرول سیکشن اسلام آباد غیر قانونی فارمیسیز کے خلاف کارروائی کرے گا۔نیوٹراسوٹیکل پراڈکٹس کی ویجیلنس سخت کرنے اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ نے غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ مانگ لی۔ڈریپ ایکٹ خلاف ورزیوں کے 20 کیس کوالٹی کنٹرول بورڈ میں سیکرٹری کیو سی بی سردار شبیر احمد کی جانب سے پیش کیا گیا۔کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد کی دو کیسز پر پراسیکیوشن کی منظوری دی جبکہ پانچ ڈرگ سیلز لائسنس کی معطلی کا فیصلہ کیا۔بورڈ نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 10 وارننگ نوٹسز جاری کر دیے۔

مزیدخبریں