ممبئی حملوں کے ملزموں کو سزاملنی چاہئے‘ پونٹے: پاکستان مزید اقدامات کرے: جرمن وزیر داخلہ

نئی دہلی (ریڈیو نیوز+ اے پی پی) امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملنی چاہئے‘ دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تمام سفارت کاروں کو تحقیقات میں مدد کرنی چاہئے‘ ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ دریں اثناء جرمن وزیر داخلہ ولف گینگ شوبل نے کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ پر پابندی کافی نہیں پاکستان کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ بھارتی وزیر داخلہ چدمبرم سے نئی دہلی میں ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے حملوں سے بچائو کے لئے مزید اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان‘ بھارت اور ہندوئوں مسلمانوں کے درمیان اشتعال کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے۔ اس وقت پاکستانی حکومت کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ جماعۃ الدعوۃ پر پابندی مثبت اقدام ہے۔ مشیر قومی سلامتی ایم کے نرائنن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے دہشت گردی نمٹنے میں پاکستان اقدام کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن