چیف کمشنر اسلام آباد فضیل اصغر کو ہٹا دیا گیا‘ صفوت غیور کمانڈنٹ ایف سی تعینات

Dec 13, 2009

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (آئی این پی+ ریڈیونیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اعلیٰ بیوروکریسی میں تبدیلی لاتے ہوئے مزید 3 افسران کی تقرریوں اور تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں‘ اطلاعات کے مطابق سیکرٹری ٹورازم پنجاب شاہد محمود کو اسلام آباد کا نیا چیف کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق چیف کمشنر اسلام آباد فضیل اصغر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے نئے چیف کمشنر کل پیر سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے‘ وزیراعظم نے سابق سی سی پی او پشاور صبغت غیور کو کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کر دیا جبکہ سابق کمانڈنٹ ایف سی ظفر اللہ کو ڈی جی ایف آئی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مزیدخبریں