سلام امامِ عالی مقامؓ کے حضور

ہو کے مجبور نہ تم کوئی صداقت لکھنا .................. میں بجھاتا ہوں دِیا صاف عبارت لکھنا
دیں بچانے کے لئے معرکۂ کرب و بلا .................. ڈوب کر خون میں تفسیرِ شہادت لکھنا
تیر جسموں میں ترازو ہوں کہ سر، کٹ جاہیں ..................... دستِ باطل پہ کوئی عہد نہ بیعت لکھنا
حوصلے کرنا مظالم سے بہرگام کشید ........................ دشتِ غربت کی جواں سال مسافت لکھنا
یہ ہُنر آلِ پیمبرؐ کو دیا ہے رب نے ...................... جھوٹ کو جھوٹ حقیقت کو حقیقت لکھنا
اُس کی یادوں میں ہے آنکھوں کا چھلکنا لازم ..................... اِن سبھی لمحوں کو پھر عین عبادت لکھنا
اک قیامت ہی سہی پیاس کی شدت جاود .................... بحر مُٹھی میں لیے صبر کی عظمت لکھنا
(غضنفر جاود چشتی ۔ گجرات)

ای پیپر دی نیشن