وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعتیق نے کہا ہے کہ بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حضرت بابا فرید الدین گنج شکرکے عرس پر بہشتی دروازہ کھلنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ وزیراعظم آذاد کشمیرکا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ سلامتی کونسل کی رکنیت نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت کے حمایتی امریکہ کے لیے بھی باعث تشویش ہونا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں سردارعتیق نے کہا کہ کشمریوں پرظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑنے والے ملک کو سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق دینا کسی طور بھی مناسب نہیں۔انہوں نےبتایا کہ پاک بھارت بیک چینل ڈپلومیسی ہر دور میں جاری رہی جبکہ وزیراعظم بننے سے قبل وہ بھی اسکا حصہ رہے ہیں ۔ سابق صدر مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کشمیر کاز کے لیے کی گئی انکی خدمات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن