ہاشم تھاچی نے یہ اعلان کوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کی جمہوری اقدار کو ایک بڑی فتح ملی ہے۔ کوسوو کے عوام نے ان کے حق میں واضح فیصلہ دیا ہے اور یورپی کوسوو بول اٹھا ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق ہاشم تھاچی کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف کوسوو کو اکتیس فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کی مخالف ڈیموکریٹک لیگ آف کوسوو نے پچیس فیصد ووٹ لیے ہیں۔ سیلف ڈٹرمینیشن پارٹی نےغیرمتوقع طور پر سولہ فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ یہ جماعت ہمسایہ ملک البانیہ سے اتحاد کی حامی ہے۔ہاشم تھاچی کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کی مدد درکار ہوگی۔ سربیا نےکوسوو کی آزادی کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے۔