ملتان میں مسافربس اورآئل ٹینکرمیں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تیس افراد زخمی ہوگئے۔

راجن پور جانیوالی بس شیر شاہ پل پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مسافر بس کا ڈرائیور پرویز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تیس مسافروں کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ایمبولینس کے ذریعے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن