پنجاب کے صوبائی وزیرخوراک چوہدری عبدالغفور نے کوٹ ادومیں گندم کے گودام پرچھاپہ مارکر کروڑوں کا فراڈ پکڑلیا۔

صوبائی وزیرخوارک چودھری عبدالغفورکو اطلاع ملی تھی کہ واہنڈرسنٹر کے عملہ نے سیلاب کے دوران خراب ہونے والی گندم گودام میں رکھ کر وہاں سے کروڑوں روپے مالیت کا معیاری سٹاک غائب کر دیا ہے، صوبائی وزیرخوراک نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیرہ غازی خان، ڈی سی او مظفرگڑھ ، ڈی ایف سی اوردیگر اعلیٰ حکام کےساتھ چھاپہ مارا توخراب گندم کھلی پڑی تھی جسے بوریوں میں بھرا جارہا تھا۔ چھاپے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ سنٹرانچارج مہرمحمد اکرم اورملک طارق ہنجرا بھی خرد برد میں ملوث ہیں۔ کروڑوں روپے کے فراڈ کی تحقیقات کے لئے چاررکنی انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن