صوبائی وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کے بیان کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کا لندن اورکراچی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ذولفقارمرزا کے بیان پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پرطے کیا گیا ہے کہ دس محرم الحرام کے بعد ایم کیو ایم کا وفد صدرزرداری اوروزیراعظم گیلانی سے ملاقات کرکے انہیں ذوالفقارمرزا کے اشتعال انگیز تقریرکی ڈی وی ڈی پیش کی جائے گی اورانہیں پارٹی کی تشویش سے آگاہ کیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اورذمے داروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیرداخلہ سندھ کے اشتعال انگیز بیان پرمشتعل نہ ہوں اورپرامن رہتے ہوئے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کے لئے اپنا، اپنا کردارادا کریں۔