آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین گوہراعجاز نے حکومت کو گیس کی بندش پر مذاکرات کے لئے سات دنوں کی ڈیڈ لائن دے دی۔

Dec 13, 2010 | 23:09

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ای سی سی نے صنعتوں کو ہفتے میں دو روزگیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سوئی ناردرن گیس نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دی جو ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت ایک ماہ کے دوران اسی کروڑ ڈالرز کی برآمدات کرتی ہے جواس فیصلے سے تباہ ہو جائے گی۔ گوہراعجاز نے واضح کیا کہ حکومت کو مذاکرات کے لئے سات دن دیئے ہیں، ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ایسوسی ایشن کا اجلاس بلا کرآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ سوئی ناردرن گیس نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو زبردستی اپنی صنعتیں چلادیں گے ۔
مزیدخبریں