کسی بھی مقدمے میں صدر اور آرمی چیف سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوتے۔ چوہدری پرویز الہٰی بے نظیر بھٹوکے قتل میں ملوث نہیں۔ گورنرپنجاب

Dec 13, 2011 | 14:51

سفیر یاؤ جنگ
سرکٹ ہاﺅس ڈیرہ غازیخان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ پرکسی کے دستخط موجود نہیں لہٰذا اس معاملہ پرتحقیقات کی ضرورت نہیں تھی لیکن میاں نواز شریف کو ہر معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا شوق ہے۔میموپرپارلیمنٹ کی تمام جماعتوں پرمشتمل چودہ رکنی کمیٹی کی تحقیقات کے بعد حقائق قوم کے سامنے لائے جائینگے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو شک تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی بھی ان کے قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں لیکن تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پرویز الہٰی بےقصور ہیں جبکہ پرویز مشرف سمیت دیگرملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سرائیکی صوبے کی قرار داد پیش نہیں ہونے دیتے تاہم سرائیکی صوبہ بہر صورت بنایاجائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اکہترمستحقین میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کئے ۔
مزیدخبریں