کوئٹہ(بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج5 کی عدالت میں ارکان اسمبلی کے جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بلوچستان کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے۔ قومی اسمبلی کے رکن سید ناصر شاہ کے وارنٹ جاری کئے گئے۔اس کے علاوہ گورنر بلوچستان کی اہلیہ صوبائی اسمبلی کی رکن بیگم شمع پروین مگسی کے وارنٹ بھی جاری کئے گئے۔ وارنٹ عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کئے گئے۔
جعلی ڈگر ی کیس: بلوچستان کے ارکان اسمبلی ناصر شاہ،شمع پروین کے وارنٹ گرفتاری جاری
Dec 13, 2012