گلگت میں فائرنگ، 2 جاںبحق، یونیورسٹی بند، موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

گلگت (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیاسی و مذہبی تقریب پر پابندی کے خلاف شہر میں مظاہروں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاںبحق ہو گئے سکیورٹی فورسز اور طلب میں بھی تصادم ہوا دونوں طرف سے فائرنگ میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شدید کشیدہ حالات کے باعث گلگت میں دفعہ 144 نافذ کر دی جب کہ موٹرسائیکل کی سواری پر ایک دن کےلئے پابندی عائد کر دی گئی۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پیر تک بند رہے گی۔ تنظیم اہلسنت والجماعت نے آج شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...