”12-12-12“ سے توہمات وابستہ، کئی ممالک میں ہزاروں جوڑوں کی شادیاں

گوجرانوالہ/ ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی/ نیوز ایجنسیاں) ہانگ کانگ چین، ڈھاکہ اور سنگاپور میں 12دسمبر2012ءکی تاریخ 12-12-12 پر ہزاروں جوڑوں نے شادیاں کیں ، ہانگ کانگ اور سنگاپور میں بالترتیب696 اور 540 جوڑوں نے شادیاں کیں، قبل ازیں 2010ءاور 2011ءمیں بھی 10-10-10 اور 11-11-11 کی تارےخوں پر ہزاروں جوڑوں نے شادیاں کی تھیں، چینی شہریوں کا کہنا تھا کہ اس تاریخ کا مطلب ہی محبت ہے، شکیب نے اپنی23 سالہ دلہن کا تعارف ام احمد ششےر کے طور پر کرایا۔ ادھر اس انوکھی تاریخ سے دنیا بھر میں عجیب و غریب توہمات وابستہ ہیں۔ بھارتی جوتشیوں اور ستارہ شناسوں نے آج کی تاریخ کو انتہائی یادگار قرار دیا۔ بارہ بارہ اور بارہ کی تاریخ کو علم الاعداد کے ماہرین بھی نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد اسے خوش بختی کی علامت سمجھ کر اسے یادگار بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بھارتی شہر بنارس کے ہسپتالوں میں ایسی مرد و خواتین کا رش بڑھ گیا ہے جو چاہتے ہیں ان کا نومولود اس تاریخ کو دنیا میں آئے۔ دریں اثناء گوجرانوالہ میں 12،12،12،12،12،12 کا ہندسہ سات سال سے اولاد کی نعمت سے محروم خاتون سمیت تین خواتین کے لئے لکی ثابت ہوا جبکہ ایک بچی کا نام خوش بخت رکھ دیا گےا۔ 12 دسمبر 2012ءکو 12بج کر بارہ منٹ اور بارہ سیکنڈز پر مختلف ہسپتالوں میں تین بچوں کی پیدائش ہوئی جس میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں ہیں جبکہ دھلے کی شازیہ کی سات سال قبل شادی ہوئی تھی جو اولاد کی نعمت سے محروم تھی جس کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی، جناح روڈ کی مریم اور فتومنڈ کی عالیہ نے بیٹےوں کو جنم دیا۔

ای پیپر دی نیشن