بھارت کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ

نئی دہلی (ثناءنیوز) بھارت نے گزشتہ روز زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا ہے ۔ اگنی ون میزائل 7 سو کلو میٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اگنی ون 12 ٹن وزنی اور 15 میٹر لمبا میزائل ہے جو کہ 100 کلو گرام تک وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اینٹی گریڈ ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تجربہ بھارتی فوج کی طرف سے کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ میزائل کی تیاری کا فیصلہ کارگل وار کے بعد کیا گیا تھا اور ضروری سمجھا گیا تھا کہ ایسے میزائل کی تیاری کی جائے اور اسے انڈین فورس میں شامل کیا جائے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پورے پروگرام کو نہایت منظم اور جدید طریقے پر تیار کیا گیا ہے ۔ میزائل کے تجربے کے وقت دفاعی تحقیق اور تجربے کے سائنسدان اور آرمی اہلکار بھی موجود تھے اور میزائل خلیج بنگال میں اپنے مقررہ ہدف پر گرا ۔

ای پیپر دی نیشن