امید ہے انقرہ سربراہ اجلاس پاکستان اور افغانستان کو اپنے مسائل براہ راست حل کرنیکا موقع فراہم کریگا: امریکہ

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ انقرہ سربراہ اجلاس پاکستان اور افغانستان کو اپنے مسائل براہ راست مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا ایک اچھا موقع فراہم کرے گا۔ واشنگٹن میں ایک بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات خاص طور پر افغانستان کی قیادت اور سرپرستی میں مفاہمتی عمل کی حمایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن