بھارتی علماءنے بالوں کو کلر کرنے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا‘ کالا رنگ کرانے سے وضو نہیں ہوتا: فتویٰ

Dec 13, 2012


لکھنو (آن لائن) بھارتی علماءنے بالوں کو کلر کرانے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالعلوم دیوبند کے علماءنے فتویٰ جاری کیا ہے کہ بالوں کو سیاہ کلر کرانے سے بالوں پر کلر کی تہہ جم جاتی ہے جس سے پانی بالوں کی جڑوں تک نہیں پہنچ پاتا اور اس طرح وضو پورا نہیں ہوتا اور جب وضو درست نہیں ہوگا تو نماز بھی مکمل نہیں ہوگا۔ امونیا سے پاک کلر کرانے کے جواب میںعلماءنے کہا کہ اگر بال کالے کرائے جائیں تو اس پر فتویٰ لگے گا جبکہ اگر بال مہندی کی طرح سرخ یا کسی اور رنگ کے ہوجائیں تو پھر اس پر فتویٰ نہیں لگے گا۔

مزیدخبریں