تمام یاسی قائدین اپنی جماعتوں سے مفاد پرستوں کو نکال باہرکریں: عبدالغفور

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبدالغفور خاںنے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنی جماعتوں سے مفاد پرست عناصر کو نکال باہر کریں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف اتنی سازشیں ہورہی ہیں انہیں ناکام بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوںکامتحدہونا ضروری ہے،ملک بھر کی سیاسی جماعتیں آگے آئیں اور مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں،یہ وقت لینڈ مافیا اور مفاد پرست عناصرسے نجات حاصل کرنے کا ہے، موقع پر ست سیاسی جماعتوں میں پناہ لےنے کے لئے سرگرم عمل ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنما ایسے ابن الوقتوں پر نظر رکھیں اور انہیںاپنی صفوں میں شامل نہ ہونے دیں، سیاست عبادت کا نام ہے اور عبادت کرنے کے لئے جو شرائط ہیں وہ سب کو معلوم ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن