لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے‘ غریبوں کی خدمت اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی ہمارا مشن ہے جسکے کےلئے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وہ گزشتہ روز اپنی رہا ئش گاہ پرخواتین کے ایک وفد سے گفتگو کر رہی تھیں اس موقعہ پر بشریٰ ملک ‘عطیہ سلیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ فائزہ ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی جاگیرداروں اور وڈیروںکی نہیں پاکستان کے غر یب عوام کی پارٹی ہے۔
غریبوں کی خدمت اور جمہورےت کی مضبوطی ہمارا مشن ہے: فائزہ ملک
Dec 13, 2012