لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل کے اجلاس میں آئندہ چار سال کے لئے عالمگیر اے شیخ کو صدر جبکہ منور حسین شیخ کو سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ عبدالواحد قادر سینئر نائب صدر، جاوید ایچ کریم نائب صدر جبکہ عامر عباس کو خزانچی کے عہدہ پر منتخب ہو گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان کا بھی چناو عمل میں لایا گیا جس میں اے خلیل بچانی، عباس ایس ولیکا، عبدالرشید لہرا، ڈاکٹر امین، ایم امین، نثار اے بھگت، شبیر حسین دارو والا شامل ہیں۔