ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ : قومی سوئمرز کی مایوس کن کارکردگی


استنبول (نوائے وقت رپورٹ) عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ کے پہلے ہی روز پاکستانی سوئمرز نے نہایت مایوس کن پرفارمنس دی۔ مردوں کی 100 میٹر بریسٹ سٹروک میں چودھری عبدالعزیز 95 پیرا کو میں 88ویں نمبر پر رہے۔ خواتین کی 50 میٹر میں پاکستان کی لبانا سوان 66 میں سے 59 ویں نمبر پر آئیں۔ خواتین کی انفرادی میڈلے میں اولمپئن انعم بانڈے آخری نمبر پر آئیں۔ وہ فاتح سوئمر سے 55 سیکنڈ پیچھے رہیں۔ مردوں کی 200 میٹر فری سٹائل میں پاکستان کے اسرار حسین 88 پیراکوں میں مجموعی طور پر 77ویں نمبر پر رہے۔

ای پیپر دی نیشن